نیشنل ایکشن پلان دہشت گردوں کے بجائے سیاسی مخالفین پر استعمال ہورہا ہے بلاول بھٹو

سی ٹی ڈی کے صرف اشتہارات چلانے کے بجائے دہشت گروں کے خلاف عملی اقدامات اٹھائے جائیں، چیرمین پیپلز پارٹی


ویب ڈیسک March 28, 2016
سی ٹی ڈی کے صرف اشتہارات چلانے کے بجائے دہشت گروں کے خلاف عملی اقدامات اٹھائے جائیں، چیرمین پیپلز پارٹی۔ فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری کا کہنا ہے کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان کو دہشت گردوں کے بجائے سیاسی مخالفین پر استعمال کر رہی ہے۔

بہاولپور میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دہشت گرد فوجی جوانوں، بچوں اور عورتوں کو شہید کررہے ہیں اور حکومت کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) کے اشتہارات پر اکتفا کررہی ہے، سی ٹی ڈی کے اشتہارات چلانے کے بجائے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔

چیرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں دہشت گردوں کے بڑے پیمانے پر خفیہ ٹھکانے موجود ہیں، وفاقی حکومت نیشنل ایکشن پلان کو سیاسی مخالفین کے بجائے پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف استعمال کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں