
وفاقی حکومت حالات پرمکمل کنٹرول کرنے کیلیے صوبائی حکومت کی بھرپور مددکررہی ہے، وفاقی وزیر داخلہ نے اتوار کو وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور کراچی میں امن و امان اور سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، وزیر داخلہ نے کہا کہ کمیونٹی کی مدد سے شرپسندوں کے خلاف ٹارگٹ ایکشن کیا جائے۔
انھوں نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ سنی اور شیعہ ایک دوسرے کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کر رہے، دشمن ایسے حالات پیدا کرکے حکومت اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے، وزیراعلی سندھ نے سندھ خصوصاً کراچی میں امن و امان کی مزید بہتری کیلیے مکمل تعاون فراہم کرنے پر وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔