وزیراعلیٰ بلوچستان کا کل کابینہ اجلاس بلانے کااعلان

اعتماد کے ووٹ کیلیے طاقت کا اندازہ لگائیں گے،ایک کے سوا تمام ارکان اسمبلی کابینہ میں شامل ہیں


Qaiser Butt November 12, 2012
اعتماد کے ووٹ کیلیے طاقت کا اندازہ لگائیں گے،ایک کے سوا تمام ارکان اسمبلی کابینہ میں شامل ہیں. فوٹو: فائل

بحران زدہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے 13 نومبر کو صوبائی اسمبلی کے سیشن سے3 گھنٹے قبل اپنی کابینہ کااجلاس بلانے کااعلان کیاہے۔

سینئر سرکاری اہلکارکے مطابق وہ اسمبلی سے اعتمادکاووٹ حاصل کرنے کیلئے کابینہ اجلاس میںاپنی عددی طاقت کااندازہ لگاناچاہتے ہیں۔دوسری طرف صوبائی ایڈووکیٹ جنرل امان اﷲکاکہناہے کہ کابینہ اسمبلی کے بزنس کے حوالے سے فیصلہ کریگی۔ تاہم اعتمادکے ووٹ کاانحصاراس پرہوگاککہ کابینہ اجلاس میں کتنے وزراشریک ہوتے ہیں، ایک ذریعے نے ایکسپریس ٹربیون کوبتایاکہ چونکہ ایک رکن کے سواتمام ارکان صوبائی اسمبلی وزرا ہیں، لہٰذا کابینہ میٹنگ ،اسمبلی سیشن ہی متصورہوگا، واضح رہے کہ رئیسانی9نومبرکوگوادرمیں بلائے گئے کابینہ کے خصوصی اجلاس میں تمام وزرا کواکٹھا کرنامیں ناکام رہے تھے۔ وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے اس اجلاس سے خطاب کیاتھا ،جس میں بمشکل آدھے صوبائی وزرا شریک ہوئے تھے، صوبائی حکومت ایسے مواقع پرعموماًکوئٹہ کے صحافیوں کوگوادرلے جاتی ہے۔

تاہم9نومبرکے اجلاس میں کسی کومدعونہیں کیاگیاتھا۔بلوچستان میں بدامنی کے حوالے سے سپریم کورٹ کے12اکتوبرکے عبوری حکم کے بعدسے پیدا ہونے والے آئینی بحران کے حل میں قدرے پیش رفت ہوئی ہے، عدالتی حکم کی روشنی میں ،کہ صوبائی حکومت کے پاس کوئی اتھارٹی نہیں ،گورنرنواب ذوالفقارمگسی نے13نومبرکواسمبلی کااجلاس بلایاتاہم سینئراہلکارکے مطابق وہ خودبیرون ملک دورے پرچلے گئے ہیں، ادھرگورنرکے سرکاری ترجمان نے ایکسپریس ٹربیون کوبتایاکہ مگسی کراچی گئے ہیں،اسے علم نہیں کہ وہ کتنی دیروہاں رہیں گے یایہ کہ وہ بیرون ملک دورے پرجارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں