آئیڈیازنمائش ختمتوقع سے زیادہ کامیاب رہی وزیردفاعی پیداوار

کامیاب نمائش نے پاکستان سے متعلق منفی پروپیگنڈے کی نفی کردی،سرداربہادر خان سیہڑ


Business Reporter November 12, 2012
غیرملکی خریداروں نے پاکستانی ٹیکنالوجی میں بھرپور دلچسپی ظاہرکی ہے، پریس کانفرنس فوٹو: فائل

ساتویں بین الاقوامی دفاعی ہتھیاروںکی نمائش اتوارکواختتام پذیرہوگئی،وفاقی وزارت دفاعی پیداوار نے نمائش کونتائج کے لحاظ سے کامیاب ترین نمائش قراردیاہے۔

نمائش کے اختتامی روزپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیردفاعی پیداوار سردار بہادر خان سیہڑنے کہا کہ آئیڈیاز 2012 کثیر المقاصد نمائش ثابت ہوئی،نمائش کے ذریعے ایک جانب دنیاکوپاکستان کے محفوظ اورپرامن ملک ہونے کا پیغام ملا دوسری جانب پاکستان کے بارے میں منفی پروپیگنڈے کی بھرپوراندازمیں نفی کردی گئی۔اس موقع پرسیکریٹری دفاع میجر جنرل طارق بشیر خان، بریگیڈیئر اظہر ممتازقریشی،ڈائریکٹر کوآرڈینیشن ڈی ای پی او بھی موجود تھے۔نمائش میں شریک غیرملکی مندوبین کودہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں اور چیلنجز سے آگاہ کیا گیا۔

وفاقی وزیرنے کہاکہ آئیڈیاز نمائش توقع سے زیادہ کامیاب رہی غیرملکی خریداروں نے پاکستانی ٹیکنالوجی میں بھرپورلچسپی ظاہرکی اور اس نمائش کے نتیجے میں آئندہ ایک سال بھاری مالیت کے دفاعی آرڈرز ملنے کی توقع ہے،پاکستان کے دفاعی پیداوارکے ادارے ملکی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ دنیاکودفاعی مصنوعات ایکسپورٹ کررہے ہیں اورپاکستان دنیاکویورپی معیار کے مطابق جدیدٹیکنالوجی بھی برآمدکرنے کی پوزیشن میں ہے۔ڈائریکٹر جنرل ڈیفنس پروڈکشن میجرجنرل طاہراشرف خان نے کہاکہ نمائش کے انعقادسے قبل کڑے چیلنجزکا سامنا کرنا پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں