اشتر اوصاف اٹارنی جنرل اور زاہد حامد وزیر قانون مقرر

وزیراعظم نے اٹارنی جنرل سلمان بٹ کا استعفیٰ منظور کرلیا۔

وزیراعظم نے اٹارنی جنرل سلمان بٹ کا استعفیٰ منظور کرلیا، فوٹو؛ فائل

GILGIT:
وزیراعظم نوازشریف نے اٹارنی جنرل سلمان بٹ کا استعفیٰ منظور کرکے اشتراوصاف کو نیا اٹارنی جنرل مقرر کردیا ہے جب کہ زاہد حامد کو وزیر قانون کا قلمدان سونپا گیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے اٹارنی جنرل سلمان بٹ کا استعفیٰ منظور کرلیا جب کہ اشتر اوصاف کو نیا اٹارنی جنرل مقرر کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما زاہد حامد کو وزیر قانون و انصاف مقرر کردیا گیا جب کہ ان کے پاس وزارت ماحولیاتی تبدیلی کا اضافی چارج بھی ہوگا۔

واضح رہے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید کے پاس وزیرقانون وانصاف کا اضافی چارج تھا۔
Load Next Story