کراچی کو دانستہ طور پر آگ میں دھکیلا جارہا ہے مولانا سمیع الحق

فرقہ واریت کے نام پر قتل وغارت ملک کیخلاف سازش ہے، مدارس کے طلبا پر امن رہیں


INP November 12, 2012
ملالہ کے واقعہ پرماتم کرنے والوں کی 10 طلباکی شہادت پر خاموشی باعث شرم ہے. فوٹو: اے ایف پی/فائل

دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین اورجمعیت علمائے اسلام(س)کے امیر مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ ملالہ یوسف زئی پر حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے مگر اس واقعے پر دنیا بھر میں ماتم کرنے والوںکی کراچی میں مدرسے کے10 بے گناہ طلباکی شہادت پر خاموشی باعث شرم ہے۔

ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ کراچی کو بعض لوگ دیدہ دانستہ طور پر آگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں، فرقہ واریت کے نام پر قتل وغارت ملک کے خلاف ایک بہت بڑی سازش ہے۔ مولانا سمیع الحق نے کہاکہ سپریم کورٹ نے جن جماعتوں کو کراچی کے حالات کی خرابی کا ذمے دار ٹھہرایا تھا ان کو قرار واقعی سزا دینا چاہیے، انھوں نے کہا کہ اسلام آباد میں دفاع پاکستان کونسل کے سربراہی اجلاس میں مدرسہ احسن المدارس کے طلبا کی شہادت، مدارس پر چھاپے اور ٹارگٹ کلنگ کے بارے میں اہم فیصلے کریں گے۔ مولانا سمیع الحق نے مدارس کے طلبا سے اپیل کی کہ وہ پرامن رہیں تاکہ ملک دشمن عناصر کی سازش کامیاب نہ ہوسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں