سانحہ گلشن اقبال پارک کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی تشکیل

جے آئی ٹی 5 ارکان پر مشتمل ہوگی جس میں حساس اداروں کے اہلکار بھی شامل ہوں گے۔


ویب ڈیسک March 29, 2016
جے آئی ٹی 5 ارکان پر مشتمل ہوگی جس میں حساس اداروں کے اہلکار بھی شامل ہوں گے۔

حکومت پنجاب نے سانحہ گلشن پارک کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی جس کے کنوینئر ایس پی انویسٹی گیشن سی ٹی ڈی ہوں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی ہدایت پر صوبائی حکومت نے سانحہ گلشن پارک کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی جو 5 ارکان پر مشتمل ہوگی جب کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے جے آئی ٹی بنانے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مشترکہ کنوینئر ہوں گے جب کہ آئی ایس آئی اور آئی بی کے نمائندوں سمیت دیگر پولیس افسران کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ لاہور کے گلشن اقبال پارک میں گزشتہ روز خودکش دھماکے کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 72 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں