شفقت امانت اورامیتابھ کو معاف کردینا چاہیےٹینا ثانی

ہمیں ان دونوں کو معاف کردینا چاہیے، گلوکارہ


Khusosi Report March 29, 2016
ہمیں ان دونوں کو معاف کردینا چاہیے، گلوکارہ:فوٹو : فائل

گلوکارہ ٹینا ثانی نے کہا ہے کہ گانے کے دوران گیت کے الفاظ بھول جانا کوئی غیر معمولی بات نہیں، وہ خود ایک بار قومی ترانہ گاتے ہوئے کچھ الفاظ بھول گئی تھیں۔

پاکستان سے گلوکار شفقت امانت علی اور بھارت سے اداکار امیتابھ بچن کے اپنے اپنے قومی ترانے بھول جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ان دونوں نے ہمیں فخر و مسرت کے انگنت لمحات فراہم کیے ہیں اور مجھے افسوس ہے کہ دونوں کے خلاف تنقید کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ ٹینا ثانی کا کہنا تھا کہ ہمیں ان دونوں کو معاف کردینا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔