وائٹ ہاؤس کے قریب مسلح شخص کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی حملہ آور گرفتار

سرچ آپریشن کےدوران جوابی فائرنگ میں حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، پولیس


ویب ڈیسک March 29, 2016
سرچ آپریشن کےدوران جوابی فائرنگ میں حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، پولیس، فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: وائٹ ہاؤس کے قریب مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جب کہ پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب مسلح شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں علاقے میں تعینات پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، واقعے کے بعد پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا اور اس دوران پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور زخمی ہوگیا جسے گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مسلح شخص وائٹ ہاؤس میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا جسے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے سرچ آپریشن کے بعد علاقے کو کلیئر قرار دے دیا ہے جب کہ عوام کو غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں