قیمتیں بڑھانے کیلیے دواؤں کی مصنوعی قلت کا انکشاف

وزیر مملکت صحت سائرہ افضل تارڑ نے ڈریپ حکام کو دواؤں کی قلت فوری ختم کرنے کی ہدایت کردی، ذرائع


 قومی اسمبلی کے ارکان نے صورتحال کا سخت نوٹس لیا تھا، اجلاس میں کینسر، شوگر، دمہ، جلدی امراض اور بچوں کے سیرپ بنانے والی کمپنیوں کے نمائندوں کی شرکت فوٹو:فائل

ملک میں جان بچانے والیدواؤں کی قلت کے حوالے سے صحت کی وزیرمملکت سائرہ افضل تارڑکی ہدایت پر تشکیل دی گئی کمیٹی نے رپورٹ مرتب کرلی ہے۔

کمیٹی کا اجلاس پیر کو ڈریپ میںڈاکٹر رشیدکی صدارت میں ہوا جس میںکینسر، شوگر، دمہ، جلدی امراض اور بچوں کے سیرپ بنانے والی کمپنیوں کے نمائندوں سمیت ڈریپ کے حکام نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق فارما کمپنیوں نے کمیٹی کواس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ اس وقت ملک میںکسی قسم کی دواؤں کی قلت نہیں ہے، بعض کمپنیوں نیدواؤں کی قیمتوں میں ا ضافے کیلیے ازخود مصنوعی قلت پیداکی تھی۔

جس کا قومی اسمبلی کے ارکان نے سخت نوٹس لیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ صحت کی وزیرمملکت نے ڈریپ کے حکام کو سخت ہدایات جاری کی ہیں جن میںدواؤں کی قلت کوفوری ختم کرنے کے احکام شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں