لاہور سے سانحہ گلشن اقبال پارک کے 3 مبینہ سہولت کار گرفتار

ملزمان کے قبضے سے اہم دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں، سیکیورٹی ذرائع


ویب ڈیسک March 29, 2016
سانحہ گلشن اقبال کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کے خلاف سرگرمیاں تیز کردیں فوٹو: فائل

رینجرز اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے راج گڑھ میں کارروائی کرتے ہوئے سانحہ گلشن اقبال پارک کے 3 مبینہ سہولت کاروں کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اہم دستاویزات برآمد کرلیں ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے راج گڑھ میں رینجرز اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ تینوں ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان 2 روز قبل گلشن اقبال پارک میں ہونے والے خودکش دھماکے میں ملوث اور دہشت گردوں کے سہولت کار ہیں، ملزمان کے قبضے سے اہم دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں۔

دوسری جانب رینجرز اور پاک فوج نے جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر کارروائیاں جاری رکھی ہوئیں ہیں جس کے تحت 2 روز میں راجن پور، ملتان، رحیم یار خان، مظفر گڑھ اور خانیوال سے 200 سے زائد ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں