کراچی میں موت کا کھیل کھیلنے والوں کو سختی سے کچلا جائے نواز شریف

منتخب جماعتیںکراچی میںامن قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں،ذمے داری سب پرعائد ہوتی ہے


Numainda Express November 12, 2012
روشنیوں کے شہرکوبدامنی کی تاریکیوں سے بچانے کے لیے سب آگے آئیں سربراہ مسلم لیگ(ن)کابیان فوٹو: فائل

ISLAMABAD: مسلم لیگ(ن)کے صدر نواز شریف نے کراچی میں قیمتی انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت ترین اقدامات کامطالبہ کیاہے۔

ایک بیان میں نوازشریف نے کہاکہ پورا پاکستان کراچی میںقتل وغارت گری کے بڑھتے ہوئے واقعات پرشدیددکھ اورکرب میں مبتلا ہے،اگرچہ اس وقت کراچی سے منتخب ہونے والی تمام جماعتیں وفاقی اورصوبائی حکومت کاحصہ ہیں لیکن پھربھی وہ کراچی میں امن قائم کرنے میں مکمل طورپرناکام ہوچکی ہیں۔نوازشریف نے کہاکہ میں حکومت سے مطالبہ کرتاہوں کہ وہ اپنے تمام تروسائل اورپوری قوت بروئے کارلاکرکراچی میں موت کا یہ کھیل کھیلنے والوں کوکچل دے اور کراچی کے شہریوں کو ایک پرامن اورمحفوظ زندگی گزارنے کاماحول واپس کرے۔

نوازشریف نے کہاکہ روشنیوں کے شہرکوموت اوربدامنی کی تاریکیوں سے بچانے کی ذمے داری سب پر عائد ہوتی ہے۔انھوں نے تمام سیاسی جماعتوں، دینی تنظیموں ،علمائے کرام،دانشورحضرات،میڈیااورسول سوسائٹی سے بھی اپیل کی کہ وہ کراچی میں امن کے لیے اپنا بھرپور کردار اداکریں ۔نوازشریف نے کراچی کے حالیہ واقعات میں زندگیوں سے محروم ہونے والے بے گناہوں کے لیے مغفرت کی دعاکی اوران کے پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہارکیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں