اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کا تیسرے روزبھی دھرنا جاری
جڑواں شہروں کے بیشتر علاقوں میں موبائل فون سروس اور میٹرو بس سروس بھی بند ہے۔
KARACHI:
وفاقی دارالحکومت میں مذہبی جماعتوں کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے جب کہ جڑواں شہروں کے بیشتر علاقوں میں موبائل فون سروس بھی بند ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے ڈی چوک میں مذہبی جماعتوں کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے جس کے باعث وفاقی دارالحکومت کا نظام ٹھپ ہوکر رہ گیا جب کہ جڑواں شہروں کے بیشتر علاقوں میں موبائل فون سروس اور میٹرو بس سروس بھی بند ہے۔
دوسری جانب مظاہرین کی جانب سے میٹرو بس اسٹیشن کی توڑ پھوڑ کے تخمینے کے لئے کمیٹی قائم کردی گئی جب کہ کمیٹی نے میٹرو اسٹیشن پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کا کا ریکارڈ طلب کرلیا۔