سانحہ لاہورکے مزید 2 زخمی چل بسے جاں بحق افراد کی تعداد 74 ہوگئی

حافظ آباد کا 17 سالہ انس ایوب اور تاج پورہ کا 20 سالہ محسن دوران چل بسے۔


ویب ڈیسک March 29, 2016
حافظ آباد کا 17 سالہ انس ایوب اور تاج پورہ کا 20 سالہ محسن دوران چل بسے۔ ۔ فوٹو: اے ایف پی

KARACHI: گلشن اقبال پارک سانحہ کے مزید 2 زخمی چل بسے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 74 ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گلشن اقبال پارک میں خودکش حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے جناح اسپتال اور فاروق اسپتال میں زیر علاج مزید 2 زخمی چل بسے جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 74 ہوگئی جب کہ اب بھی مختلف سرکاری و نجی اسپتالوں میں 182 افراد کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

تاج پورہ کا 20 سالہ رہائشی محسن، فاروق اسپتال میں زیر علاج تھا جس کے سر میں شدید چوٹیں آئی تھیں، ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ محسن کو دھماکے کے نتیجے میں سر میں بال بیرنگ لگے تھے جس کی وجہ سے انہیں ہیڈ انجری ہوئی تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ دوسرا جاں بحق ہونے والا نوجوان ایوب انس ہے جو جناح اسپتال میں دوران علاج چل بسا جو کہ حافظ آباد کا رہائشی تھا جس کی عمر 17 سالہ بتائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ 27 مارچ کو لاہور میں گلشن اقبال پارک میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 72 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جب کہ معمولی زخمیوں کو ضروری طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا تھا اور اب بھی مختلف سرکاری و نجی اسپتالوں میں زخمی زیرعلاج ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں