کراچی میں نمائش چورنگی پر مظاہرین کا دھرنا جاری

صوبائی حکومت نے مظاہرین نے نمٹنے کے لیے علاقے میں پولیس کی نفری بڑھادی۔


ویب ڈیسک March 29, 2016
نمائش چورنگی پر پولیس اور کمانڈوز کی نفری مزید بڑھا دی گئی۔ فوٹو: آن لائن

KARACHI: نمائش چورنگی پر مظاہرین کا دھرنا جاری ہے جب کہ صوبائی حکومت نے مظاہرین سے نمٹنے کیلیے آپریشن کی تیاریاں مکمل کررکھی ہیں جس کے تحت علاقے میں پولیس کی نفری کو بڑھا دیا گیا ہے۔

اسلام آباد کے ریڈ زون میں دھرنے پربیٹھے مظاہرین سے اظہاریکجہتی کے لیے کراچی کی نمائش چورنگی پربھی احتجاجی دھرنا دیا جارہا ہے جسے ختم کرانے کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے آپریشن کے آپشن کو بھی زیر غور رکھا گیا ہے اوراس سلسلے میں نمائش چورنگی پر پولیس کی نفری بڑھا دی گئی جب کہ کمانڈوز کی نفری بھی مزارقائد پرموجود ہے، اس کے علاوہ ایمبولینسز اور واٹرکینن بھی موجود ہیں۔

دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت نے کہا ہے کہ مظاہرین سے مذاکرات کرنے کی کوشش جاری ہے اور اگر مذاکرات سے مظاہرین منتشر نہ ہوئے تو بھرپور آپریشن کیا جائے گا۔ احتجاج کی وجہ سے ایم اے جناح روڈ نمائش چورنگی سے سی بریزتک بند رہا۔ سیکیورٹی خدشات کے باعث وزیراعلیٰ ہاؤس اورگورنر ہاؤس کے متصل سڑک کو بھی کنٹینر لگا کر بند کردیا ہے۔ شہر کی دونوں مرکزی سڑکیں بند ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب کہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنے پرمجبور رہے۔

اس سے قبل ترجمان ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کی لیے اپیل کی تھی کہ ٹاورسے ضلع وسطی کی جانب جانے والے حضرات نیو پریڈی اسٹریٹ ، نشتر روڈ اور سولجربازارکی سڑک استعمال کریں جب کہ شہر کے وسطی علاقوں سے ٹاور، آئی آئی چندریگر روڈ اور اس کے ملحقہ علاقوں کی جانب جانے والے حضرات نیو پریڈی اسٹریٹ استعمال کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں