عام انتخابات آئندہ سال مئی میں متوقع ہیںنوید قمر

التوا کاپروگرام نہیں،16مارچ کے بعد60روز میں نئے الیکشن کرادیے جائینگے

8نئے جہازلے رہے ہیں،حیدرآبادسے کارگوسروس کرنے پرغورہورہا ہے،وزیردفاع کی گفتگو۔ فوٹو : شاہد علی / ایکسپریس

وفاقی وزیردفاع سید نوید قمرنے کہاہے کہ عام انتخابات ملتوی کرنے کاکوئی پروگرام نہیں ہے،انتخابات ملتوی کرنے کی باتیںقیاس آرائیاں ہیں۔


امید ہے کہ آئندہ سال مئی کے آغاز میں نئے انتخابات ہو جائیں گے۔ان خیالات کااظہارانھوں نے حیدرآباد ایئر پورٹ کے دورے کے موقع پر میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔سیدنویدقمرنے کہاکہ چنددوست اپنے مفادکی خاطرانتخابات ملتوی کرنے کی باتیں کررہے ہیں۔انھوں نے کہاکہ ملک کے لیے یہ خوش آئندبات ہے کہ ایک جمہوری حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی اور5سال مکمل ہونے پر 16مارچ کواسمبلیاں تحلیل ہو جائیں گی،جس کے بعد60دن کے اندرانتخابات کرائے جائیں گے،امید ہے کہ نئے عام انتخابات مئی کے آغازمیں ہوجائنیگے۔

انہوں نے کہاکہ پی آئی اے کے لیے لیزپر8نئے چھوٹے بڑے جہاز لے رہے ہیں۔ حج آپریشن بہتراندازمیں چل رہاہے۔حیدرآبادایئر پورٹ،فعال کرنے کیلیے حکومت بھرپورکوشش کررہی ہے۔انھوں نے کہاکہ حیدرآبادایئرپورٹ کے رن وے کے حوالے سے ڈی جی سول ایوی ایشن کو3دن میں رپورٹ بھیجنے کیہدایت کی گئی ہے۔رپورٹ ملنے کے بعد3ماہ میں رن وے کی مرمت کاکام مکمل کرلیا جائیگا،جس کے بعد 737اورA-320جہاز حیدرآبادایئرپورٹ پرلینڈکرسکیں گے۔انہوں نے کہاکہ حیدرآبادایئرپورٹ سے کارگوسروس شروع کرنے پرغورکررہے
Load Next Story