دہرانظام تعلیم ختم کیاجائےکولیشن فارایجوکیشن کنونشن

ملکی حالات بدلنے کیلیے فروغ تعلیم ضروری ہے،جہانگیربدر،فاروق ستاردیگرکا خطاب.

ملکی حالات بدلنے کیلیے فروغ تعلیم ضروری ہے، جہانگیر بدر،فاروق ستاردیگرکا خطاب. فوٹو: کیریٹیو کامنز

پاکستان کولیشن فار ایجوکیشن کے زیراہتمام اتوار کو سالانہ کنونشن کے شرکا نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ملک کے حالات بدلنے کیلیے تعلیم کا فروغ ضروری ہے۔


ملک میں دہرے تعلیمی نظام کو ختم کرکے ایک نکاتی تعلیمی نظام کو فروغ دیا جائے ۔ پیپلزپارٹی کے جنرل سیکریٹری اورسینیٹ میں قائد ایوان جہانگیر بدر نے کہا کہ کولیشن سیاست کیلیے بنتے ہیں مگر یہ پہلا کولیشن ہے جو تعلیم کے فروغ کیلیے بنا ہے ، انھوں نے سول سوسائٹی کے نمائندوں اور کولیشن فار ایجوکیشن کی ٹیم کو دعوت دی کہ وہ سینیٹ آئے اور تعلیمی مسائل سے ایوان کو آگاہ کریں۔ انھوں نے کہا کہ ملک کے حالات بدلنے کیلیے تعلیم کا فروغ ضروری ہے، نجی تعلیمی ادارے مہنگے داموں تعلیم فراہم کر رہے۔ وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ آئندہ 5 سال میں جی ڈی پی کا 5 سے 7 فیصد تعلیم پر خرچ کیا جائیگا۔

تعلیمی اداروں میں بہتری کیلئے اساتذہ کو بہتر سہولیات دی جائیں گی۔ پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم کے بعد اب صوبے تعلیمی پالیسی بنانے میں آزاد ہیں۔ سابق سینیٹر رازینہ عالم خان نے کہاکہ ملک میں ایک ہی تعلیمی نظام رائج کرنے کی ضرورت ہے،تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی نے کہا کہ ہماری پارٹی اقتدار میں آکر تعلیم کیلیے جی ڈی پی کا 5فیصد خرچ کرے گی۔ جماعت اسلامی کے وقاص جعفری نے کہا کہ ہمیں تکنیکی تعلیم کو ترجیح دینی ہوگی۔ خیبرپختونخوا کے سیکریٹری تعلیم محمدہمایوں، ایچ آر سی پی کے سیکریٹری جنرل آئی اے رحمن' ڈاکٹر اللہ بخش اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
Load Next Story