انا ہزارے کرپشن کیخلاف ایک بار پھر میدان میں اتر آئے

ملک کو انگریزوں نے اتنا نہیں لوٹا جتنا حکمرانوں نے 60سال میں لوٹا ہے ، 40رکنی انا ٹیم تشکیل.

ملک کو انگریزوں نے اتنا نہیں لوٹا جتنا حکمرانوں نے 60سال میں لوٹا ہے ، 40رکنی انا ٹیم تشکیل. فوٹو: رائٹرز

بھارت کے سماجی کارکن انا ہزارے بدعنوانی کیخلاف اپنی تحریک کو ازسرنو شروع کرنے کے اعلان کے ساتھ ایک بار پھر میدان میں اترے ہیں ۔


دلی میں اپنی تحریک کا بگل بجاتے ہوئے انھوں نے چالیس ارکان پر مشتمل ایک ٹیم بنانے کا بھی اعلان کیا ہے ۔ انّا ہزارے نے تیس جنوری سے پٹنہ کے گاندھی میدان سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے ملک بھر کا دورہ شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ہے ۔ انا نے کہا کہ ٹیم انّا میں مسلم اور قبائلی لیڈروں کو بھی شامل کیا جائے گا ۔ ہفتہ کو دلی میں ہونے والی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں رضاکار تعینات کئے جائیں گے ۔ ہر ریاست میں تقریباً پچاس رضاکار ہوں گے جن کو تربیت بھی دی جائے گی ۔ انّا نے کہا کہ اتوار کو دلی میں ٹیم انّا کے آفس کا افتتاح کیا جائے گا تاکہ رضاکاروںکو جمع ہونے کیلئے ایک جگہ مل سکے۔ اس موقع پر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو انگریزوں نے اتنا نہیں لوٹا جتنا حکومت نے گزشتہ ساٹھ سال میں لوٹا ہے ۔
Load Next Story