جمعہ گوٹھ ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک

متوفی کے عمر55 سے60 سال کے درمیان ہے،کوئی چیز نہیں ملی جس سے شناخت ہو.


Staff Reporter November 12, 2012
متوفی کے عمر55 سے60 سال کے درمیان ہے،کوئی چیز نہیں ملی جس سے شناخت ہو. فوٹو : فائل

جمعہ گوٹھ ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق لانڈھی ریلوے تھانے کی حدود کلو میٹر نمبر37/2 جمعہ گوٹھ اور بن قاسم ریلوے اسٹیشن کے درمیان میں ریلوے ٹریک پر ایک شخص کی لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر پولیس کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔

پولیس کے مطابق اندرون ملک جانے والی ایک ٹرین کے ڈرائیور نے بذریعہ وائرلیس اطلاع دی تھی کہ ایک شخص کی ریلوے ٹریک پر لاش پڑی ہے ، متوفی کے عمر55 سے60 سال کے درمیان ہے ، متوفی کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے متوفی کا جسم ٹرین کے زد میں آکر2 حصوں میں تقسیم ہو گیا ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش شناخت ورثا کے لیے ایدھی سرد خانے میں رکھوا دی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں