غزہ پر اسرائیلی دہشت گردی میں 6 شہری شہید76زخمی

فلسطینی جنگجوئوں کی غزہ کی پٹی میں فائرنگ سے چار اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔


AFP November 12, 2012
فلسطینی جنگجوئوں کی غزہ کی پٹی میں فائرنگ سے چار اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔ فوٹو: رائٹرز

فلسطین کے محصور شہر غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی نئی جارحیت کے نتیجے میں 6 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ۔

حملے کا نشانہ بننے والے شہری اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کے ارکان بتائے جاتے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی کارروائی سے قبل فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ کی پٹی میں دراندازی کرنے والے صہیونی فوجیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چار اسرائیلی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اسلامی جہاد کے عسکری ونگ کے القدس بریگیڈ کے مطابق شہید اور زخمی ہونے والے شہری تنظیم کے ارکان ہیں۔ ادھر غزہ شہر کے مشرق میں الحرارہ نامی ایک خاندان کے ہاں تعزیت کے لیے جمع لوگوں پر صہیونی فوج کے ٹینکوں نے مارٹر گولے برسائے جس کے نتیجے میں چار افراد شہید اور30افراد زخمی ہوئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب صہیونی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں کم سے کم چھ افراد شہید اور 76 زخمی بتائے جاتے ہیں۔۰

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں