کراچی کے علاقے کریم آباد میں فائرنگ سے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کا اہلکار جاں بحق
ایس ایس یو کمانڈو زاہد حسین صدر مملکت کی رہائش گاہ کی سیکیورٹی پر تعینات تھا، پولیس
کریم آباد کے علاقے میں فائرنگ سے ایس ایس یو اہلکار جاں بحق ہوگیا جو صدر ممنون حسین کی رہائش گاہ کی سیکیورٹی پر تعینات تھا۔
پولیس کےمطابق کراچی کے علاقے کریم آباد میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ ایس ایس پی سینٹرل مقدس حیدر کے مطابق پولیس اہلکار کی شناخت زاہد حسین کے نام سے ہوئی جو اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کا کمانڈو تھا اور صدر مملکت ممنون حسین کی رہائش گاہ کی سیکیورٹی پر تعینات تھا۔
ایس ایس پی کے مطابق اہلکار کو ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد گھر جاتے وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جس پر نائن ایم ایم پستول سے فائرنگ کی گئی اور اس کے نتیجے میں اہلکار کے سر پر 3 گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ بھی ہوسکتا ہے تاہم جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔