بلاول بھٹو زرداری کا جناح اسپتال لاہور کا دورہ سانحہ کے زخمیوں کی عیادت کی
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور سینیٹر اعتزاز احسن بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ تھے۔
لاہور:
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور کے جناح اسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سانحہ گلشن اقبال پارک کے زخمیوں کی عیادت کی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جناح اسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سانحہ گلشن اقبال پارک کے زخمیوں کی عیادت کی جب کہ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور سینیٹر اعتزاز احسن بھی ان کے ہمراہ تھے۔
بلاول بھٹو زرداری سخت سیکیورٹی میں جناح اسپتال پہنچے اور ان کی آمد کے موقع پر اسپتال کو عام افراد کی آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا تھا جب کہ بلاول بھٹو مریضوں کی عیادت کے فوری بعد میڈیا سے بات کیے بغیر روانہ ہوگئے تاہم اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سانحہ گلشن اقبال پارک کے شہدا کے لواحقین کےلیے 5 لاکھ اور شدید زخمیوں کے لیے 3 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا۔