اداکارہ سونم کپور نے اپنے نئے افیئر پر خاموشی توڑ دی

جس کے ساتھ آپ کا وقت ہنسی خوشی گزرتا ہو اسے دوست بنانے میں کوئی حرج نہیں ہے، سونم


Showbiz Desk March 30, 2016
جس کے ساتھ آپ کا وقت ہنسی خوشی گزرتا ہو اسے دوست بنانے میں کوئی حرج نہیں ہے، سونم فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ سونم کپور جو اپنے نئے افیئر کے حوالے سے مسلسل کئی ہفتوں سے میڈیا میں ہیں بلآخریہ اقرار کرنے پرمجبور ہوگئی ہیں کہ خوبرو ماڈل ساحر بیری کے ساتھ ان کی اچھی دوستی ہے۔

حال ہی میں ایک فیشن تقریب میں شرکت کے موقع پر انھیں میڈیا کے نمائندوں نے گھیر لیا۔میڈیا کے بصد اصرار پر سونم کپور نے اپنے نئے افیئر پر خاموشی توڑ دی۔ان کا کہنا تھا کہ میں اور ساحر ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے ہیں اور ہمارے والدین کو بھی اس بارے میں معلوم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بالی وڈ کی سبھی لڑکیوں کے بوائے فرینڈ ہیں اور جس کے ساتھ آپ کا وقت ہنسی خوشی گزرتا ہو اسے دوست بنانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں