خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی یورپی آئل کے نرخ بھی40ڈالر فی بیرل سے نیچے

سعودی عرب اور کویت کے درمیان متنازع خافجی آف شور آئل فیلڈ سے تیل کی پیداوار بحال کرنے پر اتفاق رائے ہوگیا۔


AFP March 30, 2016
سعودی عرب اور کویت کے درمیان متنازع خافجی آف شور آئل فیلڈ سے تیل کی پیداوار بحال کرنے پر اتفاق رائے ہوگیا۔ فوٹو: فائل

خام تیل کی عالمی قیمتوں میں منگل کو کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں یورپی آئل کے نرخ بھی 40ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئے۔

دوپہر تک امریکی آئل ڈبلیوٹی آئی کے مئی میں ترسیل کے لیے نرخ 64 سینٹ گھٹ کر38.75ڈالر فی بیرل ریکارڈ کیے گئے جبکہ یورپی بنچ مارک برینٹ نارتھ سی خام تیل کی مئی میں فراہمی کے لیے قیمت 86 سینٹ کی کمی سے 39.41 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔دریں اثناء سعودی عرب اور کویت کے درمیان متنازع خافجی آف شور آئل فیلڈ سے تیل کی پیداوار بحال کرنے پر اتفاق رائے ہوگیا۔

کویتی قائم مقام وزیرتیل انس الصالح نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ سعودی آرامکو کے ساتھ خافجی فیلڈ میں محدود پیداوار پر معاہدہ طے پا گیا، فیلڈکی بندش کا باعث بننے والے ماحولیاتی معاملات طے ہونے کے بعد پیداوار بتدریج بڑھائی جائیگی، اس سلسلے میں متعدد مرمتی ٹھیکوں پر دستخط کیے جا چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔