فوجی عدالت سے سزایافتہ مزید 2 دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی
سزائے موت پانے والے دونوں دہشتگرد محمود اور رب نواز کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا
فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 2 دہشت گردوں کو ڈسٹرکٹ جیل میں پھانسی دے دی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ میں قید محمود اور رب نواز کا آبائی تعلق بلوچستان سے تھا اور وہ کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے سرگرم کارندے تھے۔ دونوں مجرم دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھے اور انہیں فوجی عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی تھی۔
پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی جانب سے توثیق کے بعد دونوں دہشت گردوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا۔
واضح رہے کہ سانحہ پشاور کے بعد سیاسی جماعتوں نے اتفاق رائے کے تحت آئین میں ترمیم کرکے فوجی عدالتوں کے قیام کی راہ ہموار کی تھی تاکہ دہشت گردوں کے خلاف مقدمات کو جلد سناجائے۔ اب تک ان عدالتوں نے درجنوں دہشت گردوں کو سزائیں سنائی ہیں۔