بھارتی عدالت کا سنجے دت کو پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم

ادارے کو بھی سنجے دت کو پاسپورٹ واپس کرنے پر کوئی اعتراض نہیں، بھارتی تحقیقاتی ادارہ


ویب ڈیسک March 30, 2016
موکل دی گئی سزا کاٹ چکا ہے اب بھارتی آئین کے تحت اب وہ ایک آزاد شخص کی طرح نقل و حرکت کرسکتا ہے، وکیل کا موقف:فوٹو:فائل

بھارتی عدالت نے مقامی حکام کوبالی ووڈ اداکار سنجے دت کو پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں سزا کاٹنے کے بعد سنجے دت نے اپنا پاسپورٹ واپس لینے کے لیے ممبئی کی مقامی عدالت میں درخواست دائر کی تھی، درخواست کی سماعت کے دوران سنجے دت کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کا موکل عدالت کی جانب سے دی گئی سزا کاٹ چکا ہے۔ بھارتی آئین کے تحت اب وہ ایک آزاد شخص کی طرح نقل و حرکت کرسکتا ہے ، اس لئے اس کا پوسپورٹ واپس دیا جائے تاکہ وہ بیرون ملک جاسکے۔

عدالت کے استفسارپربھارتی تحقیقاتی ادارے سی بی آئی کی جانب سے کہا گیا گیا کہ ادارے کو بھی سنجے دت کو پاسپورٹ واپس کرنے پر کوئی اعتراض نہیں، جس پر عدالت نے متعلقہ حکام کو سنجے دت کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ عدالت کی جانب سے سنجے دت کو سزا سنائے جانے کے بعد ان کا پاسپورٹ جمع کرلیا گیا تھا تاکہ وہ مبینہ طور پر کہیں فرار نہ ہوسکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں