کراچی میں نمائش چورنگی پر دھرنا ختم
علما کی جانب سے ہدایات کے بعد شرکا پرامن طور پر واپس روانہ ہوگئے۔
اسلام آباد میں جاری دھرنے سے اظہار یکجہتی کے لیے مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے کراچی میں دیا گیا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا جس کے بعد مظاہرین پر امن طور پر روان ہوگئے۔
کراچی میں مزار قائد کے سامنے نمائش چورنگی پر گزشتہ 4 روز سے مختلف مذہبی جماعتوں کے قائدین اور کارکن دھرنا دیئےبیٹھے رہے تاہم اسلام آباد میں قائدین کی جانب سے دھرنا ختم ہونے کے بعد کراچی میں بھی مذہببی جماعتوں کے قائدین نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے 7 کارکنان رہا کردیے گئے ہیں۔
دھرنا ختم کرنے کے اعلان پر پولیس کی جانب سے ٹریفک کھولنے پر کچھ شرکا مشتعل ہوگئے اور پتھراؤ شروع کردیا جس سے کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، شرکا کا کہنا تھا کہ جب تک ہمارے تمام ساتھی رہا ہوکرنہیں آجاتے ہم یہاں سے نہیں جائیں گے تاہم بعد ازاں علما کی اپیل پر دیگر شرکا بھی پر امن طور پر واپس روان ہوگئے۔
اس سے قبل دھرنے کے باعث نمائش چورنگی سے کیپری سینما تک ایم اے جناح روڈ مکمل طور پر بند رہی۔ شہر کی مرکزی سڑک بند ہونے کی وجہ سے اولڈ سٹی ایریا اور آئی آئی چندریگر روڈ جانے والے افراد متبادل سڑکیں اور راستے استعمال کرنے پر مجبور رہے، ٹریفک کے شدید دباؤ کی وجہ سے ان سڑکوں اور راستوں پر بھی ٹریفک جام کی صورت حال رہی اور منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنا پڑا۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ ہاؤس اور گورنر ہاؤس سے متصل سڑکیں بھی سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے بند رکھی گئیں جس سے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔