کراچی میں احتجاج کرنیوالے اساتذہ پرواٹر کینن کا استعمال کئی زخمی
اساتذہ محکمہ تعلیم میں کرپشن ، من پسند افراد کی ترقیوں اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاج کررہے تھے
PESHAWAR:
شہر قائد میں اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کرنے والے اساتذہ پر پولیس نے واٹر کینن کا استعمال اور لاٹھی چارج کیا جس میں متعدد اساتذہ زخمی ہوگئے۔
محکمہ تعلیم سندھ میں کرپشن ،بے ضابطگیوں، من پسند افراد کی ترقیوإ اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف کراچی میں اساتذہ نے احتجاج کیااور ریلی کی صورت میں وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے مظاہرین کو ڈی جے سائنس کالج کے قریب روک لیا تاہم اساتذہ کے انکار پر پولیس نے پرامن مظاہرین پر واٹر کینن کا استعمال کیا اور اساتذہ پر لاٹھیاں بھی برسائیں جس کی وجہ سے متعدد اساتذہ زخمی ہوگئے۔مظاہرے کے باعث اطراف کی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے مطالبات کے حق میں گذشتہ 6 ماہ سے اساتذہ تنظیموں کے متعلقہ افسران سے مذاکرات جاری تھے تاہم ان میں تعطل آنے پر اساتذہ نے پرامن احتجاج کا فیصلہ کیا،دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اساتذہ سے مذاکرات کرنے کی کوشش کی تھی تاکہ انہیں وزیراعلیٰ ہاؤس جانے سے روکا جاسکے،کیونکہ شہر میں پہلے ہی نمائش چورنگی پر مذہبی تنظیموں کے دھرنے کے باعث ٹریفک کی روانی میں شدید خلل پڑ رہا ہے.