آندھرا پردیش میں یونیورسٹی کو بابائے اردو مولوی عبدالحق کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ

بل بابائے اردو مولوی عبدالحق کی برصغیر میں اردو کی لافانی خدمات کے اعتراف میں پیش کیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک March 30, 2016
بل بابائے اردو مولوی عبدالحق کی برصغیر میں اردو کی لافانی خدمات کے اعتراف میں پیش کیا گیا ہے۔

بھارتی ریاست آندھرا پردیش کی اسمبلی میں ایک جامعہ کو بابائے اردو مولوی عبدالحق کے نام سے منسوب کرنے کا بل پیش کردیا گیا۔

اسمبلی میں انسانی وسائل اور ترقی کے ریاستی وزیر نے مولوی عبدالحق یونیورسٹی بل پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ ایوان اس کی منظوری دے گا جب کہ یہ بل بابائے اردو مولوی عبدالحق کی برصغیر میں اردو کی لافانی خدمات کے اعتراف میں پیش کیا گیا ہے۔

آندھرا پردیش ریاست کی اسمبلی میں مجوزہ کرنول یونیورسٹی کو مولوی عبدالحق یونیورسٹی کا نام دینے کی درخواست اس بنا پر داخل کی گئی ہے کہ یہ جامعہ اردو زبان میں تدریس اور اکتساب کے لیے بنائی جائے گی۔

واضح رہے کہ مولوی عبدالحق کا تعلق بھارتی حیدرآباد سے تھا اور انہوں نے جامعہ عثمانیہ کا نصاب ترتیب دینے میں بھی اپنا نمایاں کردار ادا کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں