مظفرگڑھ آئل ٹینکرز میں تصادم کے بعد آگ لگ گئی 6 افراد جھلس گئے

دونوں ٹینکرز میں 40،40 ہزار لٹر تیل موجود تھا


ویب ڈیسک November 12, 2012
دونوں ٹینکرز میں 40،40 ہزار لٹر تیل موجود تھا. فوٹو ایکسپریس

لاہور: سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے دو آئل ٹینکرز کے درمیان تصادم کے نتیجے میں آگ لگ گئی اور6 افراد جھلس گئے۔

مظفرگڑھ میں ٹیکسٹائل ملز کے قریب سائیکل سوار دودھ فروش کو بچاتے ہوئے ایک آئل ٹینکر سڑک سے اترگیا جس کی وجہ پیچھے سے آنے والا آئل ٹینکر اس سے ٹکرا گیا اور نتیجے میں دونوں ٹینکرز میں دھماکوں کےبعد آگ لگ گئی۔

دونوں ٹینکرز میں 40،40 ہزار لٹر تیل موجود تھا آگ لگنے والی جگہ کے اوپر سے گزرنے والے تارگرنے سے علاقے کی بجلی بھی منقطع ہوگئی جبکہ دودھ فروش اور ٹینکر کا ڈرائیورسمیت 6 افراد آگ سے جھلس گئے، دونوں زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، آگ لگنے سے ہائی وےپر ٹریفک معطل ہوگئی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں