وزیر اعظم نے دہری شہریت سے متعلق اپنا حلف نامہ جمع کرادیا

محرم الحرام کی وجہ سے سندھ اورپنجاب حکومت کی ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست منظور کر لی گئی،الیکشن کمیشن

محرم الحرام کی وجہ سے سندھ اورپنجاب حکومت کی ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست منظور کر لی گئی،الیکشن کمیشن،فوٹو ایکسپریس

وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے دہری شہریت سے متعلق اپنا حلف نامہ الیکشن کمیشن کو جمع کرادیا۔

چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ارکان کو حلف نامہ جمع کرانے کے لئے مزید مہلت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن افضل خان کے مطابق کچھ ارکان حج پر گئے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ارکان کی جانب سے وقت مانگا گیا تھا جسے الیکشن کمیشن نے منظور کر تے ہوئے حلف نامے جمع کرانے کی تاریخ میں 30 نومبر تک توسیع کردی۔


جن ارکان نے تصدیق شدہ حلف نامے نہیں جمع کرائے انہیں دوبارہ جمع کرانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے ارکان کو حلف نامے تصدیق کرانے کے لئے خط لکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

سندھ اور پنجاب حکومت کی محرم کی وجہ سے تما م ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست بھی منظور کر لی گئی ،ان صوبوں کے 12 حلقوں میں ضمنی انتخابات 4 دسمبر تک ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story