پاکستانی فلمساز کم وسائل کے باوجود اچھی فلم بنانا چاہتے ہیں ارمینا رانا

نوجوان فلم میکرزکے انڈسٹری کی باگ ڈور سنبھالنے سے بہتری کے آثارنظر آرہے ہیں، ارمینا رانا


Qaiser Iftikhar March 31, 2016
آنے والا دور پاکستان کے باصلاحیت فلم میکرز ، فنکاروں اورتکنیک کاروں کا ہے، اداکارہ فوٹو: فائل

برطانوی اداکارہ وماڈل ارمینا رانا خان نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری میں بننے والی فلمیں ہرلحاظ سے عالمی معیارکے مطابق ہیں۔

اعلیٰ تعلیم یافتہ اور نوجوان فلم سازوں نے جب سے فلم انڈسٹری کی باگ ڈور سنبھالی ہے، تب سے بہتری کے آثارنمایاں ہونے لگے ہیں بلکہ پڑھے لکھے نوجوان اب اس شعبے کو بڑی ذمے داری کے ساتھ بطورپروفیشن اپنانے لگے ہیں جو بہت خوش آئند بات ہے۔ ان خیالات کا اظہارارمینا رانا خان نے گزشتہ روز'' ایکسپریس '' سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ میں نے امریکا، کینیڈا اوربرطانیہ کے علاوہ ہندوستان میں بھی اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے جوہردکھائے ہیں۔ ہرجگہ کام کرنیوالوں کا اپنا ایک اندازہے۔

لیکن اس بات کووثوق کے ساتھ کہتی ہوں کہ پاکستانی فلم میکرز اس وقت بہترین کام کررہے ہیں۔ ایک طرف منفرد موضوعات پرفلمیں بنائی جارہی ہیں تودوسری جانب جدید ٹیکنالوجی سے بھی خوب استفادہ کیا جارہا ہے ۔ یہی نہیں جدید طرز کے سینماگھروں کی بدولت شائقین کی بڑی تعداد اب اپنی فیملیز کے ہمراہ سینماگھروںکا رخ کررہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں نے پاکستانی ڈرامہ اورفلموں میں بھی کام کیا ہے، جسے دیکھ کر اندازہ ہوچکا ہے کہ آنے والا دور پاکستان کے باصلاحیت فلم میکرز ، فنکاروں اورتکنیک کاروں کا ہے ۔

جو وسائل کی کمی کے باوجود اچھی فلمیں بنانے کا ہنرجانتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ارمینا رانا خان نے کہاکہ پاکستان میں باصلاحیت لوگوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ اگراسی طرح عمدہ کام ہوتا رہا تووہ دن دور نہیں جب دنیا کے بیشترممالک کے فنکار پاکستان میں کام کرنے کوترجیح دیں گے۔ یہی نہیں کو پروڈکشن کے میدان میں بھی بڑی واضح کامیابیاں ہوں گی، جس کے بارے میں ابھی کچھ کہا نہیں جارہا ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ میڈیا پرجلد ہی ایسی خبریں آئیں گی جس سے دوسرے ممالک کا رخ کرنے والے فنکار اور تکنیک کار بھی واپس آئینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں