ٹیکسپو2016 ٹرانسپیرنسی نے منتظم کے انتخاب میں بے ضابطگی کی شکایت کردی
ٹی ڈیپ چیف کوخط،ایونٹ منتظم کے انتخاب میں فرم کی کم بولی رد،حریف کمپنی کوٹھیکہ دینے ودیگرالزامات،ٹینڈردوبارہ
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے ٹیکسپو 2016 نمائش کے منتظم کے انتخاب کے لیے بولی کے عمل میں بے ضابطگی کی شکایت کی ہے تاہم ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بولی کا عمل شفاف ہے۔
بولی میں حصہ لینے والی ایونٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی شکایات کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کی گئی تھی جس نے فریقین کا موقف سننے اور بولی کے عمل کی باریک بینی سے جانچ کے بعد بولی کے عمل کو شفاف قرار دے دیا ہے۔
ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل کی جانب سے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ایس ایم منیر کے نام 28مارچ کو ارسال کردہ شکایتی خط نمبر TL16/2803/14A کے ذریعے آگاہ کیا گیا کہ ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل کو بدر ایکسپو سلوشنز نامی ایونٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شکایت موصول ہوئی ہے کہ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام TEXPO 2016 نمائش کے انعقاد کے لیے بدر ایکسپو کی دی جانے والی سب سے کم بولی کو مسترد کرکے حریف کمپنی کو ٹھیکہ دے دیا گیا۔
شکایت کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کی ٹینڈر دستاویزات کی نقول حریف کمپنی کو فراہم کی گئیں اور بولی کے عمل کی قدر پیما رپورٹ بھی PPRAکی ویب سائٹ پر نہیں جاری کی گئی۔ ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ سے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ٹینڈر دوبارہ منعقد کرنے اور ملوث افسران کے خلاف تحقیقات کی سفارش کی ہے۔ ادھر ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ ٹینڈر میں بے ضابطگی کی شکایت کرنے والی کمپنی نے کارپیٹنگ کے لیے دیگر پارٹیوں کے مقابلے میں کئی گنا زائد نرخ دیے تھے۔
ایکسپو سینٹر کے 6ہالز کی کارپیٹنگ 1لاکھ 50ہزار اسکوائر فٹ بنتی ہے جس کے لیے زیادہ سے زیادہ 11سے 12روپے فی اسکوائر فٹ ادائیگی کی جاتی ہے اس لیے شکایت کنندہ کے حد سے زیادہ نرخ کی منظوری بھی ٹینڈر اور پیپرا قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ شکایت کا جائزہ لینے کے لیے بولی کے عمل سے غیرمتعلقہ 2 ڈائریکٹر جنرلز پر مشتمل خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی جس نے منگل کو فریقین کی شکایات اور بڈنگ کے عمل کا جائزہ لینے کے بعد بولی کے عمل کو شفاف قرار دے دیا ہے۔
نیلامی کے عمل پر شکایات اور دباؤ کی رپورٹ وزارت تجارت کو ارسال کی جاچکی ہے، دوسری جانب ٹرانسپریرنسی انٹرنیشنل کا خط بھی ادارے کے اعلیٰ افسران کے ملاحظے کے لیے پٹ اپ کیا جاچکا ہے اور اعلیٰ افسران کی منظوری کے بعد رواں ہفتے کے اختتام تک ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کو بھی خط کا جواب ارسال کردیا جائے گا۔