بھارت سے رہائی پانیوالے18 ماہی گیرکراچی پہنچ گئے
آمدپرجذباتی مناظر، 5بچوںکودیکھ کرباپ بیہوش،فشرفوک فورم کاوالہانہ استقبال
معروف سماجی رہنما ڈاکٹر عبدالستار ایدھی نے کہاہے کہ دولت کی غیر منصفانہ تقسیم کے باعث ملک میں دہشت گردی عروج پرپہنچ چکی ہے،دنیابھرکے ممالک اگردولت کی منصفانہ تقسیم کی طرف توجہ دیںاوراسلحے کوختم کردیںتودنیا میںامن ممکن ہے،
ان خیالات کااظہارانھوںنے بھارتی جیلوںسے رہائی پانیوالے18پاکستانی ماہی گیروںکی کراچی آمدپرایدھی سینٹر ٹاورمیںماہی گیروںاوران کے اہلخانہ سے خطاب کے دوران کیا،ماہی گیرلاہورسے بس کے ذریعے ٹاورایدھی سینٹرپہنچے توپاکستان فشر فوک فورم کے رہنمائوں،ماہی گیروںکے ورثااورایدھی فائونڈیشن کے نمائندوںنے ان کاوالہانہ استقبال کیا،اس موقع پر ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے ماہی گیروں کو دس ہزار روپے جبکہ پاکستان فشر فوک فورم کی جانب سے دیگرتحائف پیش کیے گئے،
عبدالستارایدھی نے کہاکہ ٹیکس چوروں،زکوۃ چوروں، کرپشن کرنیوالوں کی وجہ سے ملک کی99فیصدآبادی کو غربت، بھوک ، افلاس،مہنگائی اور بیماری کاسامنا ہے، تقریب سے خطاب کے دوران بلقیس ایدھی نے پاکستان اور انڈیا کی حکومتوں سے اپیل کی کہ وہ ایک دوسرے کی جیلوںمیں قید تمام ماہی گیروں کورہاکردیں،
رہائی پانے والے ماہی گیروں میں5سگے بھائی بھی شامل تھے جن کے والدمحمدعثمان بچوںکو دیکھ کرخوشی سے بے ہوش ہوگئے،رہائی پانے والوںنے بتایاکہ دیارِغیرمیںوہ جیلوں میںمزدوری وصفائی کرتے اورشدیدبھوک وبیماری کی حالت میںرہتے تھے،بعدازاں ماہی گیروںکوجلوس کی صورت میںٹھٹھہ ضلع کے علاقوںجنگی سراورچھچھ جہان خان لے جایاگیا۔