ایٹمی ہتھیاروں سے مسلح پاکستان اہم مسئلہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

بنیاد پرست اسلامی دہشت گردی کے مسئلے کو بہتر انداز میں حل کروں گا، ریپبلکن صدارتی امیدوار


AFP March 31, 2016
پاکستان کو اپنے حالات پر قابو پانا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ۔ فوٹو: فائل

امریکا میں ری پبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار کی دوڑ میں پیش پیش ارب پتی ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں سے مسلح پاکستان بہت اہم مسئلہ ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان ایک بہت اہم مسئلہ ہے اور ہمارے لیے واقعی بہت اہم ملک ہے کیونکہ اس کے پاس جوہری ہتھیار ہیں، پاکستان کو اپنے حالات پر قابو پانا ہو گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسٹر کے موقع پر لاہور کے پارک میں خودکش دھماکے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک پارک میں جہاں زیادہ تر عیسائی تھے دھماکا کیا جاتا ہے، اگرچہ ہلاک ہونے والوں میں عیسائیوں سے زیادہ دوسرے لوگ تھے لیکن یہ ایک خوفناک داستان ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ وہ بنیاد پرست اسلامی دہشت گردی کی بات کر رہے ہیں اور وہ کسی بھی دوسرے صدارتی امیدوار کی نسبت اس مسئلے کو بہتر انداز میں حل کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں