کرک میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا

یومیہ 1425 بیرل خام تیل،1.18ملین مکعب فٹ گیس حاصل ہو رہی ہے

یومیہ 1425 بیرل خام تیل،1.18ملین مکعب فٹ گیس حاصل ہو رہی ہے. فوٹو: فائل

KARACHI:
ماری پٹرولیم نے کرک میں واقع بلاک سے تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا، کمپنی کی مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں واقع فیلڈ پر 5 ہزار 900 میٹری گہری کھدائی کے بعد تیل و گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا۔


کنویں سے ابتدائی طور پر 1425 بیرل خام تیل اور 1.18 ملین مکعب فٹ گیس یومیہ حاصل ہو رہی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت سے پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر انحصار کم ہو گا جس سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہو گی۔
Load Next Story