پاکستان نے گجرات سے55 بھارتی ماہی گیر گرفتار کر لیے بھارتی میڈیا

13 کشتیوں پر سوار ماہی گیر مچھلیاں پکڑنے کیلیے روانہ ہوئے تھے، سیکریٹری منیش لودھرائی


INP March 31, 2016
13 کشتیوں پر سوار ماہی گیر مچھلیاں پکڑنے کیلیے روانہ ہوئے تھے، سیکریٹری منیش لودھرائی: فوٹو: فائل

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی حکام نے گجرات کے ساحل سے 55 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار اور انکی 10 کشتیوں کو قبضے میں لے لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی حکام نے بین الاقومی میری ٹائم بارڈر پرگجرات کے ساحل پرکچھ کے علاقے سے 55 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار اور انکی 10 کشتیوں کو قبضے میں لے لیا۔

پوربندرمیں قائم نیشنل فش ورکرز فورم کے سیکریٹری منیش لودھرائی کاکہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے ماہی گیروں کا تعلق گجرات کے ضلع دیوبھومی دوارکا کے علاقے اوکھا سے ہے ۔انکا کہنا تھاکہ 13 کشتیوں پر سوار ماہی گیر مچھلیاں پکڑنے کیلیے روانہ ہوئے تھے جب انکی 10 کشتیوں کو پکڑ لیا گیا اور ان میں سوار 55 ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا گیا اس بارے میں واپس آنے والی تین کشتیوں کے ماہی گیروں نے آگاہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں