بھارت کا جنگی جنون اسرائیل سے کوئیک ری ایکشن میزائل خریدے گا

کوئیک ری ایکشن میزائل جنگی طیاروں، ہیلی کاپٹرز اور ڈرونز کے خلاف انتہائی اہم ہتھیار تصور کیا جاتا ہے۔


INP March 31, 2016
کوئیک ری ایکشن میزائل جنگی طیاروں، ہیلی کاپٹرز اور ڈرونز کے خلاف انتہائی اہم ہتھیار تصور کیا جاتا ہے۔ فوٹو: فائل

خطے کی چوہدراہٹ کا خواب دیکھنے والے بھارت کا جنگی جنون کم نہ ہوسکا اور اس نے اسرائیل سے کوئیک ری ایکشن میزائل خریدے پرغور شروع کر دیا ہے۔

بھارتی اخبار''ٹائمز آف انڈیا'' کے مطابق بھارتی فوج نے حکومت کی جانب سے ملکی طور پر تیار کیے گئے آکاش میزائلوں کی فراہمی کو رد کر دیا ہے جب کہ فوج اسرائیل سے میزائل خریدنے پر غور کر رہی ہے۔

ٹائمز آف انڈیا نے انکشاف کیا کہ بھارت اسرائیل سے زمین سے فضا میں مار کرنے والے کوئیک ری ایکشن میزائل خریدے گا جو کہ جنگی طیاروں، ہیلی کاپٹرز اور ڈرونز کے خلاف انتہائی اہم ہتھیار تصور کیا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں