سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 59 بھارتی ماہی گیر گرفتار

بھارتی ماہی گیروں کو سرکریک کے قریب سے پاکستانی سمندری حدود سے گرفتار کیا گیا، میری ٹائم سیکیورٹی

میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے 10 بھارتی لانچیں بھی قبضے میں لے لیں،ذرائع فوٹو : فائل

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سرکریک کے قریب 59 بھارتی ماہی گیروں کو سمندری کی خلاف ورزی پر حراست میں لے لیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے متنازعہ علاقے سرکریک کے قریب سے پاکستانی سمندری حدود میں مچھلیوں کا شکار کرنے والے 59 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے ان کی 10 کشتیاں بھی قبضے میں لے لی ہیں۔ بھارتی ماہی گیروں کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے انہیں کراچی منتقل کیا جارہا ہے جس کے لیے ٹیمیں بھجوادی گئی ہیں۔

دوسری جانب بھارت میں پوربندرمیں قائم نیشنل فش ورکرز فورم کے سیکریٹری منیش لودھرائی کاکہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے ماہی گیروں کا تعلق گجرات کے ضلع دیوبھومی دوارکا کے علاقے اوکھا سے ہے۔
Load Next Story