پاکستان آنے کے لیے موقع کی تلاش میں ہوں ارجن کپور

میرا آبائی تعلق پاکستان سے ہے کیونکہ پشاور میرے دادا کا شہر ہے، ارجن کپور


ویب ڈیسک March 31, 2016
امید ہے کہ ”کا اور کی“ پاکستانی کو پسند آئے گی، ارجن کپور فوٹو: فائل

بھارتی فلم اسٹار ارجن کپور کہتے ہیں کہ ان کا آبائی تعلق پاکستان سے ہے اور ان کے مداحوں کی بڑی تعداد بھی پاکستانی ہے اس لیے وہ یہاں آنے کے لیے موقع کی تلاش میں ہیں۔

ایکسپریس ٹریبیون سے خصوصی بات کرتے ہوئے ارجن کپور کا کہنا تھا کہ ان کا ورثہ پاکستان میں ہے کیونکہ ان کے دادا کا تعلق پشاور سے ہے، اس کے علاوہ ان کے مداحوں کی بڑی تعداد پاکستانی ہے، جن سے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں ہیں لیکن وہ خود پاکستان آنے کے لیے بے قرار ہیں، وہ یہاں آنے کے لیے خاص موقع کی تلاش میں ہیں تاکہ وہ اپنے مداحوں کو خوش کرسکیں۔

ارجن کپور کہنا تھا کہ ان کی نئی فلم "کا اور کی" کا موضوع عام کہانیون سے مختلف ہے اوہ پر امید ہیں کہ اس فلم کو پاکستانی شائقین خصوصاً نوجوان پسند کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں