ڈاکٹرفاروق ستاربابرغوری کاوزیراعظم سے فون پررابطہ

کراچی میںبھتہ خوری سے تاجرپریشان،سرمایہ بیرون ملک منتقل ہورہاہے،فاروق ستار

کراچی میںبھتہ خوری سے تاجرپریشان،سرمایہ بیرون ملک منتقل ہورہاہے،فاروق ستار ۔ فائل فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرووفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز ڈاکٹر فاروق ستاراوروفاقی وزیرپورٹس اینڈشپنگ بابرغوری نے وزیراعظم راجاپرویزاشرف سے ٹیلی فون پررابطہ کیا اور انھیں کراچی کی صورتحال وحالات سے تفصیلی طورپرآگاہ کیا،فاروق ستارنے کہاکہ کراچی میںبے گناہ ومعصوم عوام کاروزانہ قتل عام کیاجارہاہے جوملک میںعدم استحکام پیداکررہاہے


کیونکہ کراچی پاکستان کامعاشی حب ہے اور اوریہاںقتل وغارتگری پاکستان کی معیشت کونقصان پہنچانے کے مترادف ہے،انھوںنے کہاکہ بھتہ خوری اورجرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوںکے باعث سے تاجربرادری اورسرمایہ کاراپنا سرمایہ دوسرے ملک منتقل کرنے پرمجبورہیںجس سے معیشت کوناقابل تلافی نقصان پہنچنے کااندیشہ ہے،فاروق ستارنے مطالبہ کیاکہ کراچی کے تاجروں، دکانداروںاورعوا م کوبھتہ خوروں ، پرچی مافیا،اغوابرائے تاوان،قتل اورلوٹ مارکی کارروائیاں کرنیوالے جرائم پیشہ افرادسے نجات دلائی جائے،

وزیراعظم راجاپرویزاشرف نے فاروق ستارکویقین دہانی کرائی کہ وہ کراچی کاامن ہر گز تباہ نہیںہونے دینگے،وہ جلدہی کراچی کادورہ کریں گے اورصور تحال پرقابو پانے کیلیے اجلاس طلب کرکے عملی اقدامات کریںگے،ٍوفاقی وزیربابرغوری نے وزیرا عظم راجا پرویزاشرف سے گفتگومیںکہاکہ کراچی کے عوام وتاجربرادری کی جان ومال کے تحفظ کیلیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں،وزیراعظم نے یقین دلایاکہ وہ جلدہی کراچی کادورہ کرکے صور تحال کاجائزہ لیںگے اورامن کوسبو ثاژکرنیوالے عناصرکیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Recommended Stories

Load Next Story