دہشت گردی سب سے بڑا چیلنج ہے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف

وزیراعظم نے موٹر وے پولیس کے لئے بنیادی پے اسکیل کے برابر رسک الاونس کا اعلان بھی کیا.

وزیراعظم نے موٹر وے پولیس کے لئے بنیادی پے اسکیل کے برابر رسک الاونس کا اعلان بھی کیا. فوٹو: فائل

وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ دہشت گردی سب سے بڑا چیلنج ہے۔


وزیر اعظم نے اسلام آباد میں موٹر وے پولیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں زندگی کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سب سے بڑا چیلنج ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر اس کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، بہتر تربیت اور صلاحیت سے ٹریفک حادثات میں کمی آ سکتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی ترجیح ہے کہ موٹروے پولیس کےادارے کو مضبوط کیا جائے، انہوں نے موٹر وے پولیس کے لئے بنیادی پے اسکیل کے برابر رسک الاونس کا اعلان بھی کیا، وزیراعظم نے پولیس لائن کے لئے اسلام آباد میں جگہ مہیا کرنے ہدایات جاری کی ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story