پشاور میں کینٹ انتظامیہ کا ایک چوہا مارنے پر 300 روپے انعام کا اعلان
جو شخص جتنے چوہے مارے گا اسے ہر چوہے کے بدلے 300 روپے انعام کے دیا جائے گا، کینٹ انتظامیہ
چوہوں سے تنگ کینٹ انتظامیہ نے ایک چوہا مارنے والے کے لئے 300 روپے انعام کا اعلان کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں ضلعی انتظامیہ کے بعد اب کینٹ ایریا کی انتظامیہ نے بھی چوہے کی ٹارگٹ کلنگ پر نقد انعام کا اعلان کردیا ہے ، کینٹ انتظامیہ نے ایک چوہے کے سر کی قیمت 300 روپے مقرر کردی ہے، جو شخص جتنے چوہے مارے گا اسے ہر چوہے کے بدلے 300 روپے نقد انعام دیا جائے گا۔ کینٹ انتظامیہ نے چوہے مارنے والے شخص کے لئے یہ شرط عائد کی ہے کہ اس کا تعلق کینٹ یا صدر سے ہونا چاہیئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے ایک چوہے کو مارنے پر 25 روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔ اس سلسلے میں شہر کے چاروں ٹاؤنز میں مخصوص پوائنٹس بنائے گئے ہیں اور شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ چوہے ان مقامات پر لاکر پھینکیں اور اپنے انعام حاصل کریں.