بھارتی شہر کولکتہ میں زیر تعمیر پل گرنے سے 17 افراد ہلاک درجنوں زخمی

پل کے ملبے تلے اب بھی درجنوں افراد دبے ہوئے ہیں جنھیں نکالنے کے لئے آپریشن جاری ہے، حکام


ویب ڈیسک March 31, 2016
بڑی تعداد میں افراد ملبے تلے دبے ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا۔

گنیش ٹالکیز کے علاقے میں زیر تعمیر پل گرنے سے کم از کم 17 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولکتہ کے انتہائی گنجان آباد علاقے گنیش ٹالکیز میں زیر تعمیر پل گرنے سے 17 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق پل کے ملبے تلے اب بھی درجنوں کے قریب افراد دبے ہوئے ہیں جنھیں نکالنے کے لئے آپریشن جاری ہے۔

حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کرنے کا عمل جاری ہے جب کہ ملبے کو ہٹانے کے لئے بھاری مشینری اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے اہلکار بھی جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق بڑی تعداد میں افراد ملبے تلے دبے ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں