وقاریونس کے الزامات کا جواب صحیح فورم پر دوں گا معین خان

پی سی بی کی جانب سے اب تک کوچ یا چیف سلیکٹر کی پیشکش نہیں ہوئی، سابق چیف سلیکٹر


ویب ڈیسک March 31, 2016
وقار یونس نے چیئرمین پی سی بی کو دی گئی رپورٹ میں معین خان پر گروپنگ کے الزام لگائے ہیں۔ فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر معین خان کہتے ہیں کہ وہ اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا جواب صحیح جگہ پر دیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وقار یونس کا کہنا تھا کہ وہ اس لیے چپ نہیں کہ انہیں کرکٹ بورڈ میں بڑا عہدہ ملنے والا ہے بلکہ وہ تنازعات میں الجھنا نہیں چاہتے اس لئے ابھی وقار یونس کے الزامات کا جواب نہیں دینا چاہتے، وہ درست فورم پردرست بات کریں گے۔جب فیصلہ ساز پوچھیں گے تو انہیں تفصیلات سے آگاہ کردیں گے۔

وقار یونس کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال میں کرکٹ میں بہتری کے لیے ہمیں موثر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ ہمیں درست سمت میں فیصلے کرنا ہوں گے اگر ایسا نہ ہوا تو پاکستان میں کرکٹ کی بحالی مشکل ہے۔ پی سی بی کی جانب سے اب تک کوچ یا چیف سلیکٹر کی پیشکش نہیں ہوئی۔ اگر موقع ملا تو اپنی خدمات ضرور پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ وقار یونس نے چیئرمین پی سی بی کو دی گئی رپورٹ میں معین خان پر گروپنگ کے الزام لگائے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں