میڈیا پر دیئے گئے بیانات پر پی سی بی کا وقار یونس کے خلاف کارروائی پرغور

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کو شوکاز نوٹس بھجوانے پر غور کیا جارہا ہے


ویب ڈیسک March 31, 2016
آفریدی آج فون پر رائے دینگے، بیٹی کی طبیعت ناساز وقار یونس کو شوکاز نوٹس بھجوانے پر غور کیا جارہا ہے ، فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پاکستان کرکٹ بورڈ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کی جانب سے میڈیا پر دیئے گئے بیانات کے خلاف کارروائی پر غور کررہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی حکام نے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی جانب سے میڈیا پر آکر چیئرمین پی سی بی پر تنقید اور دیگر بیانات پر کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اور وقار یونس کو شوکاز نوٹس بھجوانے پر غور کیا جارہا ہے۔دوسری جانب وقار یونس بھی اپنی سیٹ بچانے کے لیئے سرگرم نظر آتے ہیں، آج انہوں نے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی اور اس حوالے سے بہتری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ، اس موقع پر وقار یونس نے وفاقی وزیر سے ورلڈ کپ سے متعلق بنائی گئی اپنی رپورٹ لیک ہونے کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ کرکٹ میں پارلیمنٹ سے زیادہ سیاست ہے، وزیر اعظم اس بات کا نوٹس لیں۔

واضح رہے کہ وقار یونس نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے قومی کرکٹ تباہ کردی ہے اور ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی کرکٹ میں جتنی سیاست ہے اتنی تو پارلیمنٹ میں بھی نہیں ہوتی ہوگی۔ ٹیم کی حالیہ کارکردگی سے متعلق اپنی رپورٹ لیک ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وقار یونس کا کہنا تھا کہ میری رپورٹ خفیہ تھی وہ لیک کیسے ہوئی جب کہ شہریارخان اور نجم سیٹھی نے مجھ سے بات کرنا بھی گوارا نہیں کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |