افغان سفیرکی دفترخارجہ طلبی افغان فورسز کی گولہ باری سے قیمتی جانوں کےضیاع پر احتجاج

مستقبل میں ایسے حملوں سے گریز کیا جائے، سیکریٹری خارجہ


/APP November 12, 2012
سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ ایسے حملوں سے دو طرفہ تعلقات کو نہ صرف نقصان پہنچے گا بلکہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ بھی ہو گا۔ فوٹو فائل

پاکستان نے افغان سفیر کو دفترخارجہ طلب کرکے افغان فورسز کی جانب سے گولہ باری کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پراحتجاج کیا ہے۔

سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے افغان سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے افغان فوج کی جانب سے پاکستانی علاقے میں گولہ باری کے نتیجے میں ہوئی ہلاکتوں پرشدید احتجاج کرتے ہوئے ذمےداروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ ایسے حملوں سے دو طرفہ تعلقات کو نہ صرف نقصان پہنچے گا بلکہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں بھی اضافہ ہو گا۔ انہوں نے افغان حکومت پر زور دیا کہ مستقبل میں ایسے حملوں سے گریز کیا جائے کیونکہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان دیر پا امن قائم کرنے کی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

عسکری ذرائع کے مطابق افغان نیشنل آرمی نے 11 نومبرکو خوجا کھدر چیک پوسٹ سے پاکستانی علاقے جنوبی وزیرستان میں متعدد گولے فائر کئے جس میں سے ایک گولہ گاڑی پرگرنے سے 5افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |