پشاور میں افغان رکن پارلیمنٹ پر ڈانسر سے زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج
پولیس نے افغان رکن پارلیمنٹ کے ڈرائیور اور سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا۔
افغان رکن پارلیمنٹ شیر علی کے خلاف مقامی ڈانسر سے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق افغان رکن پارلیمنٹ شیر علی پر مقامی ڈانسر سے زیادتی کا مقدمہ تھانہ حیات آباد میں درج کیا گیا ہے جس کے بعد پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔ ایس پی حیات آباد کے مطابق پولیس نے افغان رکن پارلیمنٹ کی گرفتاری کے لیے پشاور میں واقع ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تو ملزم وہاں موجود نہیں تھا تاہم اس دوران ان کے سیکیورٹی گارڈ اور ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے۔
پولیس کےمطابق ملزم کے گھر سے اس کا افغان پارلیمنٹ اور اولسی جرگے کا گارڈ بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ متاثرہ ڈانسر کو مقامی اسپتال میں طبی معائنے کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔