کراچی حیدرآباد اورخیرپورمیں دفعہ 144 نافذ

علمائے کرام کی جانب سے اشتعال انگیز تقاریر کرنے کی بھی ممانعت ہوگی۔

دفعہ 144 کا اطلاق کراچی، حیدرآباراورخیرپورمیں نکالے جانےوالے جلوسوں اورمجالس پرنہیں ہوگا۔ فوٹو: فائل

حکومت سندھ نے کراچی ، حیدرآباد اور خیر پور میں دفعہ 144 کے تحت 5 افراد کے ایک ساتھ کھڑے ہونے اور اشتعال انگیز تقاریر کرنے پر پابندی لگادی ہے۔



محکمہ داخلہ سندھ کےحکم نامے میں کہا گیا ہے کہ محرم الحرام کے دوران سندھ کے3 شہروں کراچی، حید رآباد اورخیر پورمیں کسی بھی جگہ 5 افراد کے ایک ساتھ کھڑے ہونے پر پابندی ہوگی اورعلمائے کرام کی جانب سے اشتعال انگیز تقاریر کرنے کی بھی ممانعت ہوگی۔ تینوں شہروں میں دفعہ 144کا نفاذ 11 محرم الحرام تک ہوگا۔


دفعہ 144 کا اطلاق کراچی، حیدرآباراورخیرپورمیں نکالے جانےوالے جلوسوں اورمجالس پرنہیں ہوگا۔

Recommended Stories

Load Next Story