آئندہ انتخابات میں بیلٹ پیپرز کی تقسیم فوج کی نگرانی میں کی جائے گی الیکشن کمیشن
بیلٹ پیپر کو محفوظ بنانے کے لئے خصوصی فیچرز شامل کئے جائیں گے، اشتیاق خان
الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ انتخابات میں بیلٹ پیپرز کی تقسیم فوج کی نگرانی میں کی جائے گی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق خان نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں بیلٹ پیپر کی چھپوائی کے لئے 30 کروڑ روپے کی ادائیگی کردی گئی ہے۔ بیلٹ پیپرز کو کرنسی نوٹ کی طرز پر چھاپا جائے گا اور اس کو محفوظ بنانے کے لئے خصوصی فیچرز شامل کئے جائیں گے۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ 98 ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں نے دہری شہریت سے متعلق حلف نامے ابھی تک جمع نہیں کرائے۔ ان کا کہنا تھا کہ 15 نومبر کے بعد اسمبلی کی کوئی نشست خالی ہوئی تو اس پر ضمنی انتخابات نہیں کرائے جائیں گے جب کہ انتخابات کے لئے بنائے گئے حلقوں میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی۔